0
Monday 13 May 2013 19:55

نواز لیگ نے پنجاب میں ایم کیو ایم کا طرزسیاست اپنا لیا ہے، سنی علماء کونسل

نواز لیگ نے پنجاب میں ایم کیو ایم کا طرزسیاست اپنا لیا ہے، سنی علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ پیر محمد اطہر القادری، سنی تحریک کے امیدوار علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی اور مولانا محمد علی نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے موقع پر بدترین دھاندلی کر کے مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کی طرز پر سیاست پنجاب میں کرنی شروع کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر چوروں، ڈاکوؤں، شرابیوں اور منشیات کے اڈے چلانے والوں کو غریب عوام کے اوپر مسلط کر کے اسلحہ کے زور پر ووٹ ڈالنا اور ڈلوانا بدترین آمریت کی مثال ہے۔ راہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کے ذریعے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی واحد جماعت ہے جس کے شواہد میڈیا کے ذریعے پوری قوم دیکھ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 263525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش