0
Wednesday 15 May 2013 23:11

فلسطینیوں کیلئے تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، کرنل (ر) نذیر احمد

فلسطینیوں کیلئے تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، کرنل (ر) نذیر احمد
اسلام ٹائمز۔ پی ایل ایف پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ آج فلسطین و کشمیر میں مسلمان غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے جائز حقوق تک سلب کر لئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی اور حقوق بھیک میں نہیں ملیں گے بلکہ ان کے لئے خون اور نذرانے اور قربانیاں دینا ہوں گی۔ فلسطینیوں کے لئے سال میں صرف ایک جلسہ کافی نہیں بلکہ تمام بکھرے ہوئے مسلمانوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ آج مسلمانوں مختلف فرقوں میں تقسیم ہیں، اگر وہ آپس میں بھائی بھائی ہوتے تو کافر ہماری صفوں میں نہ گھس پاتا۔ آج کافر اپنے آلہ کار اور ایجنٹ مسلمانوں میں داخل کرکے فتنہ فساد برپا کر رہا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کو جہاد و قتال کے لئے کھڑا ہونا ہوگا تاکہ اسلام دنیا میں حکمرانی کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 264308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش