0
Sunday 23 May 2010 18:59

افغانستان سے فوج کے انخلا کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے،ولیم ہیگ

افغانستان سے فوج کے انخلا کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے،ولیم ہیگ
کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ اس وقت افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا ٹائم فریم دینا قبل از وقت ہو گا۔کابل میں افغان صدر حامد کرزئی اور افغان ہم منصب زلمے رسول سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ فی الحال افغانستان سے برطانوی فوجوں کے انخلا کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا جا سکتا۔ابھی کوئی وقت دینا مصنوعی اور میدانی حقائق کے خلاف ہو گا۔
انکا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار اد اکرتے رہیں گے۔برطانوی وفد برطانوی فوجیوں سے بھی ملاقات کرے گا۔برطانوی وزیر دفاع لائم فوکس اور دیگر دفاعی حکام بھی وزیر خارجہ ک ہمراہ موجود تھے۔
قبل ازاین برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو سینئر وزراء کے ہمراہ افغانستان کے پہلے دورے پر کابل پہنچے تھے۔ولیم ہیگ کے ہمراہ وزیر دفاع لیام فوکس اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے وزیر اینڈریو مچل بھی شامل ہیں۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانوی وزراء صدر حامد کرزئی اور دیگر اہم عہدیداروں سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں برطانیہ کے دس ہزار فوجی تعینات ہیں جبکہ اب تک دو سو چھیاسی ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 26455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش