0
Thursday 16 May 2013 19:23

چوہدری نثار کی حلقہ پی پی7 میں فتح شکست میں بدل گئی

چوہدری نثار کی حلقہ پی پی7 میں فتح شکست میں بدل گئی
اسلام ٹائمز۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی چوہدری نثار علی خان کو لے ڈوبی، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تحریک انصاف کے صدیق خان نے چوہدری نثار کو شکست دے دی۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے این اے 57 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ حلقہ پی پی سات سے تحریک انصاف کے امیدوار صدیق خان کی درخواست پر ریٹرننگ آفیسر نے چھ پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی۔ جس کے نتیجے میں چوہدری نثار علی خان کی فتح، شکست میں تبدیل ہوگئی ہے، ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے محمد صدیق خان 48 ہزار 440 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے چوہدری نثار علی 47 ہزار 666 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

اس سے پہلے گیارہ مئی کے انتخابات کے بعد اس حلقے سے چوہدری نثار کو 48 ہزار 109 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ ابتدائی میں نتائج کے مطابق صدیق خان نے 47 ہزار 799 ووٹ حاصل کئے تھے، تاہم اب دوبارہ گنتی کے بعد صدیق خان کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں۔ ادھر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے این اے 57 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے امین اسلم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 264616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش