0
Friday 17 May 2013 15:10

ملکی اداروں نے پیپلز پارٹی کو پیچھے دکھیلنے کی کوشش کی ہے، شازیہ مری

ملکی اداروں نے پیپلز پارٹی کو پیچھے دکھیلنے کی کوشش کی ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ الیکشن فری تھے لیکن فئیر نہیں ہوئے، انتخابات میں ملکی اداروں کی جانب سے ووٹرز کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ مسلم لیگ فنکشنل چور مچائے شور والا کام کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن این اے 235 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری تاج حیدر، پروفیسر این ڈی خان، حبیب الدین جنیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شازی عطا مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سانگھڑ کے حلقہ این اے 235 میں انہیں ٹکٹ دے کر لبرل سوچ کی عکاسی کی ہے۔ این اے 235 میں مسلم لیگ فنکشنل نے انتہاء کی دھاندلی کی اور بعد میں خود ہی شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بار بار خطوط کے زریعے آگاہ کیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان دھرنوں پر ایکشن لینے کی بجائے ہماری درخواستوں پر غور کرے۔ الیکشن کمیشن این اے 235 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائے مسلم لیگ فنکشنل اگر کہتی ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے تو پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کے لئے درخواست دے معلوم ہوجائے گا کہ سانگھڑ کی عوام کس کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے انتخابات میں سیکورٹی بھی فراہم نہیں کی۔ الیکشن کمیشن یہ نہ کہے کہ انہوں نے فری فئیر الیکشن کرائے ہیں الیکشن فری تھے لیکن فئیر نہیں تھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ ملکی اداروں نے 11 مئی کو اپنا کر دار ادا نہیں کیا ایس نہ ہو کہ اداروں سے عوام کا اعتماد ختم ہوجائے۔ تاج حیدر نے کہا کہ عوام کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینا جمہوریت کی فتح ہے لیکن ملکی اداروں نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر پیچھے دکھیلنے کی کوشش کی ہے اور آج پھر بیوروکریسی ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہا کہ سندھ میں 80 نشستیں حاصل کی تھی جو اب روز بہ روز کم ہوتی جارہی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ہماری اکثریت کو کم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 264846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش