0
Thursday 23 May 2013 03:25

نواز شریف بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے ملکی وسائل کے حل کی طرف توجہ دیں، آصف اخوانی

نواز شریف بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے ملکی وسائل کے حل کی طرف توجہ دیں، آصف اخوانی

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کو ملک سے جلاوطن کرنے کا منصوبہ آئین وقانون کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے جس کی پوری قوم مزاحمت کرے گی۔ جنرل پرویز مشرف ایک قومی مجرم ہے جس نے دو بار آئین پاکستان توڑا، عدلیہ کی تذلیل کی، معزز ججز کو نظر بند رکھا۔ جامعہ حفصہ و لال مسجد کے معصوم بچوں، بچیوں پر ظلم کیا، اکبر بگٹی کا قتل کیا اور پاکستان قوم کو امریکی غلامی میں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ہونیوالے ایک خصوصی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سیاسی کارکنوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایم کیو ایم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ لندن میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کی جانب سے جماعت اسلامی کے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔ برطانوی شہریت کا حامل شخص کراچی کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتا ہے اور کھلم کھلا دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 11مئی کو کراچی میں انتخابات کے نام پر ٹھپہ مافیا سرگرم رہا۔ فوج اور رینجرز کا کردار محض تماشائی کے سوا کچھ نہیں تھا۔ کراچی میں شفاف انتخابات صرف دعوئوں کی حد تک محدود اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کو جتانے کا ذریعہ تھے۔ دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑدیے گئے۔ پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بے تابیاں دکھانے کی بجائے ملکی وسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔ سابق حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان کی70 فیصد آبادی یومیہ ایک ڈالر کما رہی ہے انہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ پیپلز پارٹی نے5 سال مفاہمت کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا رہا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ غریب عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔ قوم سے کیے گئے وعدے بلا تاخیر پورے ہونے چاہئیں۔

خبر کا کوڈ : 266628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش