0
Friday 24 May 2013 15:12

خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور اور کلینر ہلاک

خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور اور کلینر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے شاہ گئی میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ 

لاشوں اور زخمی کو جمرود کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھیج دیاگیا۔ نیٹو کنٹینر افغانستان سے واپس پاکستان آرہے تھے، کہ راستے میں شاہ گئی کے مقام پر دہشتگردوں کا نشانہ بنا گئے۔ خاصہ دار فورس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 267063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش