0
Saturday 25 May 2013 17:38

امریکی صدر جنگی جرائم کے سب سے بڑے مجرم ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

امریکی صدر جنگی جرائم کے سب سے بڑے مجرم ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکی صدر کے ڈرون حملے جاری رکھنے کے اعلان کا نوٹس لے، امریکی صدر جنگی جرائم کے سب سے بڑے مجرم ہیں، الیکشن کمیشن دھاندلی کی شکایات پر آنکھیں بند نہ کرے، 11 مئی کی رات 11 بجے کی نواز شریف کی تقریر نے سب کچھ بدل دیا، موجودہ نظام میں ہاری کی باری کبھی نہیں آئے گی، انگریز سے وفاداری کے عوض جاگیریں حاصل کرنے والے جاگیردار خاندانوں کے 124 افراد اسمبلیوں میں پہنچ گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تحت پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نون کو باری دی ہے، سیاسی اختلاف کو نفرت اور انتقام نہ بنایا جائے، ملک کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، مضبوط حکومت اور مضبوط اپوزیشن نیک شگون ہے، سیاسی تاجر اور جمہوری صنعتکار سٹیٹس کو ختم نہیں کرسکتے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بلیو بک تبدیل کرکے حکام کی آمد پر راستے روکنے اور عوام کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے اور وی آئی پی کلچر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنا نئی حکومت کا پہلا امتحان ہے، پاکستان میں رہبر راہزن بن جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر رک جاتا ہے، الیکشن کمیشن قوم کی توقعات پر پورا نہیں اترا، ریاض، لندن اور برسلز میں ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں نئی حکومت تشکیل پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو پرامن انتقالِ اقتدار خوش آئند ہے، سیاست میں وڈیرہ شاہی کا خاتمہ کئے بغیر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوسکتا، پاکستان کا اصل مسئلہ خراب طرزِ حکمرانی ہے۔
خبر کا کوڈ : 267395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش