0
Thursday 30 May 2013 03:30

متحدہ قومی موومنٹ وفاق اور سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، رابطہ کمیٹی کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ وفاق اور سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، رابطہ کمیٹی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ وفاق اور سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔ اس بات کا فیصلہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب میں بھی حصہ لے گی اور سینئر پارلیمینٹرین سید سردار احمد ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فیصل سبزواری سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پالیمانی لیڈر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ خواجہ اظہارالحسن ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 268890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش