0
Wednesday 29 May 2013 13:52

قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے جبکہ پی پی پی کے سینئر رہنماء آغا سراج درانی سندھ اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ سید قائم علی شاہ تیسری بار وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ بلاول ہاوس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سید قائم علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی کیلئے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے سیدہ شہلا رضا کی نامزدگی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل سید قائم علی شاہ دو بار پہلے بھی صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے 11 مئی کے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 29 خیرپور سے کامیابی حاصل کی ہے۔
 
سید قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کیا۔ اجلاس میں نثار احمد کھوڑو کو سندھ اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کے ساتھ سینئر وزیر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان ناموں کی منظوری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے دی جبکہ ان نامزدگیوں کا اعلان بھی انہوں نے ہی کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کابینہ 5 وزراء پر مشتمل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق متوقع وزراء میں نثار احمد کھوڑو، منظور وسان، شرجیل انعام میمن، میر ہزار خان بجارانی اور ڈاکٹر سکندر میندھرو شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 268656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش