0
Friday 31 May 2013 16:20

امریکہ سے ڈرنے والے نہیں، آج سے صوبہ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا، پرویز خٹک

امریکہ سے ڈرنے والے نہیں، آج سے صوبہ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے ڈرنے والے نہیں، آج سے صوبہ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے، اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔ صوبہ کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہم سے بہت سی توقعات ہیں، ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ صوبہ کے بے پناہ مسائل ہیں، ان تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے، اس پر سب سے زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاری مینڈیٹ حاصل کرنے کے بعد ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آج اگر ہمارے سابق حکمران جرات مندانہ موقف اپناتے تو امریکہ کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ ڈرون حملے کرتا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ سب سے زیادہ مظالم پختونوں پر ڈھائے گئے۔ ہم امریکہ سے ڈرنے والے نہیں۔ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری اور پولیس کلچر سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ کرپشن اس وقت ناسور بن چکی ہے، اس کے سدباب کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 269330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش