0
Sunday 2 Jun 2013 22:18

صوبائی حکومت ناکام ہو جائے تو وفاق کو گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار ہے، ممتاز بھٹو

صوبائی حکومت ناکام ہو جائے تو وفاق کو گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار ہے، ممتاز بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت ناکام ہو جائے تو وفاقی حکومت کو آئین اور قانون کے تحت گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار ہے۔ انتخابات میں سندھ کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر دھوکا اور فراڈ ہوا ہے۔ سندھ کے عوام کے مینڈیٹ کو زبردستی چھینا گیا ہے۔ ولی خان کے بیٹے اسفند یار ولی کے اس بیان پر حیرت ہے کہ پختونوں کو شناخت زرداری نے دی ہے، لیکن زرداری تو خود بھٹو کے نام میں چھپا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار ممتاز علی بھٹو نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ن لیگ سندھ کے نائب صدر انور گجر، جوائنٹ سیکریٹری رزاق باجوہ، اسلم خٹک، مرغوب تھانوی اور دیگر موجود تھے۔
 
ممتاز بھٹو نے کہا کہ زرداری کے خلاف سوئس کیس جن میں 60 ملین ڈالر کرپشن کی رقم پڑی ہے اس سمیت سندھ ہائی کورٹ میں میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کی اپیل اور شہید بے نظیر بھٹو قتل اور بیگم نصرت بھٹو کے انتقال کی بھی تحقیقات شروع کی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک سندھ کے عوام سے جھوٹے وعدے اور دھوکے کرنے والے اپنی قائد شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہ کر سکے، تو پھر یہ اب سندھ کی عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ مرکز یا صوبہ میں اہم ذمے داریاں ملنے کی باتیں قبل از وقت ہیں، لیکن اخبارات میڈیا میں ان خبروں سے پیپلوں اور مخالفین کی نیندیں حرام اور پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اہم ذمہ داری ملی تو بے نظیر بھٹو، میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں اور ملک کے غداروں، چوروں، لیٹروں اور دہشتگردوں کے گریبانوں پر بھی ہاتھ ڈالوں گا۔
خبر کا کوڈ : 270067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش