0
Tuesday 4 Jun 2013 16:00

امام خمینی (ره) کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای

امام خمینی (ره) کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے بیرونی دشمن اس فکر میں ہیں کہ موجودہ انتخابات کو ایران کے اسلامی نظام کے لئے انتباہ کے طور پر استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اسلامی کے دشمن یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ انتخابات کے حوالے سے ایرانی عوام سرد مہری کا مظاہرہ کرِیں، یا وہ انتخابات کے بعد فتنہ ایجاد کرنے کی کوشش کریں گے، سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ اشتباہ کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ملت ایران کو پہچانا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں امام خمینی (ره) کی برسی کی مناسبت سے ہونے والے لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ امام راحل، خمینی کبیر کو خدا، عوام اور اپنی ذات پر مکمل اعتماد تھا، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا یہ اعتقاد ہم میں بھی موجود ہونا چاہیئے، اور موجود انتخابات ہمارے ان اعتقادات کا مظہر ہونے چاہیئں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام جہادی/ حماسی جذبہ سے ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں گے، ان کہ کہنا تھا کہ جس کام کو ذوق و شوق اور بھرپور جذبہ سے انجام دیا جائے اسے حماسہ کہتے ہیں۔آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ہر وہ ووٹ جو آپ انتخابات میں موجود کسی بھی امیدوار کو دیتے ہیں، یہ دراصل جمہوری اسلامی کو ووٹ ہے، یہ ووٹ اسلامی نظام اور موجودہ انتخابات پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔ دوسرے مرحلے میں آپ اپنا ووٹ اس امیدوار کو دے رہے ہیں جسے آپ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسرے امیدواروں کی نسبت اس ملک کے مستقبل کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو یہ تصور کرتے ہیں کہ اس ملک میں ایک خاموش اکثریت ہے جو انقلاب اسلامی ایران کو قبول نہیں کرتی، لگتا ہے کہ وہ افراد 9 دی کو بھول گئے ہیں۔ وہ اس بات کو بھی بھول گئے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران کے گذشتہ 34 سالوں میں ملک بھر کے تمام شہروں میں 22 بھمن/ 11 فروری کو لاکھوں لوگ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دن انقلاب کی حمایت میں باہر نکلتے ہیں اور مردہ باد آمریکہ کے نعرے لگاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 270499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش