0
Sunday 9 Jun 2013 10:55

مسئلہ کشمیر مسلم لیگ کے دور حکومت میں حل ہوگا، سردار سکندر

مسئلہ کشمیر مسلم لیگ کے دور حکومت میں حل ہوگا، سردار سکندر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر علماء مشائخ ونگ کے سیکرٹری جنرل  حافظ سردار یونس خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی اور مسلم لیگ نواز کی حکومت کے قیام پر سالار جمہوریت کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ سردار سکندر حیات خان نے سیکرٹری جنرل علماء مشائخ ونگ حافظ سردار یونس خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے  میں سرخرو ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔ امید ہے کہ نواز شریف کشمیری قوم پر اپنا دست شفقت رکھتے ہوئے آزاد کشمیرکی تعمیروترقی میں بھی دلچسپی لیں گئے۔ خصوصا کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

سردار سکندر حیات نے کہا کہ مسئلہ کشمیر (ن) لیگ کے دور حکومت میں ہی حل ہو گا۔ آزاد کشمیر میں مجاور حکومت نے کرپشن اور لوٹ مار کی انتہا کر دی۔ پی پی نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ جیالا نوازی سسٹم نے پوری کشمیری قوم کو بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے۔ غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ حکمران غریب عوام کی کمائی ٹیکس کی صورت میں ہڑپ کر کے خود عیاشیوں میں مدہوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے تعمروترقی کے تمام کام ٹھپ کر کے مشیروں اور کوآرڈینیٹروں پر اربوں خرچ کر دیئے۔ بہت جلد آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا قیام عمل میں لائیں گے۔ 

خبر کا کوڈ : 271837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش