0
Tuesday 11 Jun 2013 17:16

اسرائیل نے گذشتہ 5 سال میں پاکستان کو جنگی سازوسامان برآمد کیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

اسرائیل نے گذشتہ 5 سال میں پاکستان کو جنگی سازوسامان برآمد کیا، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ پانچ سال سے پاکستان کو جدید ہتھیار اور سکیورٹی آلات برآمد کئے ہیں۔ اخبار نے برطانیہ کے محکمہ ایجادات و تجارت کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ پانچ سالوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ چار عرب ممالک کو بھی اسلحہ و جنگی ساز و سامان برآمد کیا، جن میں متحدہ عرب امارات، الجیریا مراکو اور مصر شامل ہیں۔ برطانیہ کے ساتھ جنگی ساز و سامان کی برآمدگی کے حوالے سے اس ڈیل پر مبنی رپورٹ کے مطابق جنوری 2008ء سے دسمبر 2012ء کے عرصے میں برطانوی ادارے کو اسرائیل کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی خریداری کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق 2011ء میں اسرائیل نے برطانوی ریڈار سسٹم خریدنے کی درخواست کی، خریداری کے بعد پاکستان کو برآمد کئے گئے، ریڈار سسٹم کے علاوہ پاکستان کو الیکٹرانک وار فیر سسٹم، جنگی طیاروں کے انجن، سپیر پارٹس، ملٹری الیکٹرونک سسٹم، ہیڈ اپ کوک پٹ ڈسپلے ( ایچ یو ڈی) اور دیگر سکیورٹی آلات برآمد کرنے کے لئے بھی برطانیہ سے اپلائی کیا گیا، جبکہ 2010ء میں دیگر چار عرب ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، کو جنگی و سکیورٹی ساز و سامان برآمد کرنے کے لیے بھی باضابطہ طور پر اپلائی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت، سنگاپور، ترکی، ویتنام، جنوبی کوریا، جاپان اور سویڈن کے علاوہ دیگر کئی ممالک ہیں جن کو فوجی سامان برآمد کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 272607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش