0
Saturday 11 May 2013 12:26

روس شام کو جدید میزائل فروخت کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کا واویلا

روس شام کو جدید میزائل فروخت کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کا واویلا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ روس کئی دنوں سے شام کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، حالانکہ مغربی دنیا دباو ڈال رہی ہے کہ ماسکو ایسا کرنے سے باز رہے۔ "وال سٹریٹ جرنل" کے مطابق امریکی حکام اسرائیل کی تجزیاتی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ایس۔ 300 طرز کی میزائل بیڑیاں جلد فروخت سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ سودے میں چھ لانچنگ پیڈز اور دو سو کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک سو چوالیس میزائل شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے تین مہینوں کے دوران پہلی کھیپ ارسال کر دی جائے گی۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کے بقول واشنگٹن شام میں سیاسی انتقال اقتدار کا عمل شروع کرنے کی غرض سے صدر بشار الاسد کے اقتدار علیحدگی کے مطالبے پر مصر ہے۔ ترجمان پیٹرک وینٹریل نے کہا کہ بشار الاسد کی اقتدار سے علیحد گی کے معاملے پر ان کے ملک کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ وہ جتنی جلدی ممکن ہو اقتدار چھوڑ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن پر لازم ہے کہ وہ عبوری حکومت تشکیل دینے کی خاطر مل بیٹھیں۔
خبر کا کوڈ : 262737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش