0
Wednesday 12 Jun 2013 01:32
ڈپٹی کمشنر کیطرف سے اسکردو میں عام تعطیل کا اعلان

علامہ ساجد نقوی اپنے 6 روزہ دورے پر آج اسکردو پہنچیں گے

علامہ ساجد نقوی اپنے 6 روزہ دورے پر آج اسکردو پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اپنے چھ روزہ دورہ بلتستان پر اسکردو پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ ساجد نقوی کے استقبال کیلئے مرکزی انجمن امامیہ بلتستان اور شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او گلگت بلتستان کے کارکنان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان کا اسکردو ایئرپورٹ سے یادگار شہداء تک شہدائے اسلام ریلی کی شکل میں شاندار استقبال کیا جائیگا، جبکہ ڈپٹی کمشنر اسکردو نے 12 اور 13 جون کو علامہ ساجد نقوی کے دورے کے پیش نظر پورے بلتستان میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر گلگت سے بھی شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے کارکنان کا ایک وفد صوبائی وزیر دیدار علی اور دیگر علماء کی قیادت میں اسکردو پہنچ گیا ہے۔ علامہ ساجد نقوی اپنے چھ روزہ دورہ بلتستان کے دوران یادگار شہداء پر عظمت شہداء کانفرنس، شہداء کے لواحقین سے تعزیتوں اور تنظیمی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ اتحاد امت کانفرنس سے بھی خصوصی خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 272747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش