0
Wednesday 12 Jun 2013 23:20

سوات، طالبان کے زوال کے بعد سکول جانیوالی لڑکیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

سوات، طالبان کے زوال کے بعد سکول جانیوالی لڑکیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وادی سوات میں طالبان کے زوال کے بعد سکول جانے والی لڑکیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق اپریل اور مئی کے مہینوں میں سولہ ہزار نئی طالبات نے سوات کے مختلف سکولوں میں داخلہ لیا ہے۔ وادی سوات کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین دلشاد بیگم کے مطابق تعلیم لڑکیوں کی لیے بہت ضروری ہے اور کشیدہ حالات کے خاتمے کے بعد لڑکیوں کے سکولوں میں اندراج میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی کے دو مہینوں میں 16 ہزار نئی طالبات سوات کے مختلف سکولوں میں داخل ہوئیں ہیں۔ ان کے مطابق تعداد میں اضافے کی وجہ سے سکولوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور سکولوں میں اضافی کمرے بنائے جارہے ہیں۔ سوات میں طالبان کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے نتیجے میں طالبان کی علاقے سے بے دخلی کے بعد سکول جانے والی طالبات اب خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں جبکہ خواتین اساتذہ بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی مشکل محسوس نہیں کر رہیں۔
خبر کا کوڈ : 273086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش