0
Sunday 28 Apr 2013 00:13

دہشتگردی کا شکار رہنے والے سوات میں خواتین جرگہ کا قیام

دہشتگردی کا شکار رہنے والے سوات میں خواتین جرگہ کا قیام
اسلام ٹائمز۔ خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے سوات میں خواتین جرگہ تشکیل دیا گیا ہے۔ مینگورہ میں سماجی خاتون تبسم بشیر کے سربراہی میں خواتین جرگہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جرگہ میں سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 25 خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جرگہ ممبران کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر قوموں کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ یہاں پر مردوں کا جرگہ موجود تھا تاہم اس میں خواتین موجود نہیں تھیں۔ اس لئے ہم نے خواتین کیلئے الگ جرگہ قائم کیا ہے۔ خواتین کے مسائل کو حل کر نے کیلئے خواتین جرگہ موثر کردار ادا کریگا۔ صائمہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ جرگہ ممبران اور تمام خواتین کو بطور وکیل ہر قسم کی قانونی مشاورت فراہم کریں گی۔ انہوں نے خواتین جرگہ کے قیام کو علاقے کی خواتین کی ترقی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ تاکہ جمہوری عمل میں خواتین اپنا حصہ ڈال سکیں۔ جرگہ کے دوران ووٹ کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 258603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش