0
Saturday 15 Jun 2013 11:19

غلبہء اسلام اور مسلمانوں کو مظالم سے نجات کیلئے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، متحدہ علماء محاذ

غلبہء اسلام اور مسلمانوں کو مظالم سے نجات کیلئے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت فلسطین، کشمیر، برما سمیت دیگر ممالک کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بےجا امریکی مداخلت کے خلاف کراچی راولپنڈی و دیگر شہروں کی مختلف مساجد میں علماء و مشائخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلبہء اسلام اور مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلانے کے لئے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ کراچی مسلسل ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، امن و یکجہتی کے لئے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو مل کر مخلصانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ حالیہ شیعہ سنی اور سیاسی رہنماؤں و کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ ملکی امن و استحکام اور کراچی کی معیشت کے خلاف اسلام و ملک دشمن عناصر کی سازش ہے۔ اجتماعات سے بانی و سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین مفتی اسلم نعیمی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ اشفاق وحیدی، مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، علامہ عبداللہ غازی، قاری علی اکبر نعیمی، علامہ پیر اظہار حسین شاہ بخاری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، حافظ گل نواز، نورالمصطفٰی نورانی، قاری اعظم نورانی، علامہ آغا نیئرعباس جعفری، جے یو پی کے محمد شکیل قاسمی و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 273755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش