0
Wednesday 26 Jun 2013 21:30

جنوبی پنجاب سے امتیازی سلوک، وکلاء اپنے حقوق چھیننے کے لیے سڑکوں پر آئیں گے، شہباز رضوی

جنوبی پنجاب سے امتیازی سلوک، وکلاء اپنے حقوق چھیننے کے لیے سڑکوں پر آئیں گے، شہباز رضوی
اسلام ٹائمز۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید شہباز علی رضوی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک ختم نہ کیا گیا تو وکلاء اس خطے کا حق چھیننے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر ممتاز نور ٹانگرہ، محمد عامر بھٹہ اور عمران رشید سلہری موجودتھے۔ سید شہباز علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز انسپکٹروں کی بھرتی کے لیے لاہور میں 57، ملتان میں 3 جبکہ بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان کو ایک سیٹ بھی نہیں دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لیگل انسپکٹروں کی بھرتی کا سنٹر ملتان میں نہ بنایا جانا ایکسائز انسپکٹروں کی تعیناتیوں کے لیے تین ڈویژن کو محض چار سیٹو ں کا دینا اس خطے کے ساتھ ظلم ہے۔ وکلاء رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک ملتان سے شروع ہوئی تھی جو کہ کامیاب ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 277030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش