0
Wednesday 26 Jun 2013 19:32

جسٹس مقبول باقر آپریشن کے بعد وارڈ منتقل، حالت خطرے سے باہر

جسٹس مقبول باقر آپریشن کے بعد وارڈ منتقل، حالت خطرے سے باہر
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے برنس روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے جسٹس مقبول باقر کا آپریشن کامیاب ہونے کے بعد وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جسٹس مقبول باقر آج صبح ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جنہیں طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں شدید زخمی ہونے والے جسٹس مقبول باقر کو نجی اسپتال میں آپریشن کرنے کے بعد رکیوری روم میں رکھا گیا جس کے بعد اُنہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس باقر کو سر اور ٹانگیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق اُنہیں صحت یاب ہونے میں 2 ہفتے لگیں گے۔
خبر کا کوڈ : 277007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش