0
Friday 28 Jun 2013 18:51

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں آج یوم احتجاج منایا گیا۔ اسی سلسلے میں ملتان میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین (ع) نیوملتان سے گلشن مارکیٹ تک مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور سانحہ پشاور کے ذمہ داران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ سانحہ پشاور، دیامر اور کراچی میں جسٹس مقبول پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظاہرے ہورہے ہیں، اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا تو پھر یہ قوم ایک بار پھر سڑکوں پہ آجائے گی۔ ریلی سے مولانا عمران ظفر، علامہ قاضی نادر حسین علوی، قمر عباس زیدی اور محمد رضا نقوی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 277600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش