0
Thursday 27 Jun 2013 19:59

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماوں کا دورہ پشاور، سانحہ جامعہ عارف الحسینی کے متاثرین سے ملاقاتیں

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماوں کا دورہ پشاور، سانحہ جامعہ عارف الحسینی کے متاثرین سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، مرکزی آفس مسئول ملک اقرار حسین اور نثار علی فیضی نے پشاور کا دورہ کیا اور سانحہ جامعہ عارف حسین الحسینی میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی جانب سے شکایات پر اسپتال انتظامیہ کے رویہ بالخصوص ڈاکٹر شہاب الدین کی غفلت پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تو مکمل طور پر سانحہ کے متاثرین کی دادرسی سے بری الذمہ ہوچکی ہے، تاہم کم از کم اسپتال انتظامیہ کو ان مظلومین کیساتھ تعاون کرنا چاہئے تھا۔
 قبل ازیں وفد نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کا دورہ کیا اور بزرگ عالم دین علامہ سید جواد حسین ہادی سے ملاقات اور شہداء کی قبور پر بھی حاضری دی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان بھر میں اہل تشیع کو ظلم و بریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ اب تمام مذہبی اور محب وطن سیاسی جماعتوں کو دہشتگردوں کیخلاف واضح موقف اپنا کر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ بصورت دیگر دہشتگردی کا یہ ناسور جو آج اہل تشیع کو نگل رہا ہے، کل دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کو بھی نگل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 277364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش