0
Sunday 30 Jun 2013 16:47

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں 2 نوجوان جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں 2 نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے دو نوجوان لڑکوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، 17 سالہ طالب علم عرفان اور 27 سالہ ارشاد گنائی کی فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں پر کشمیر بھر میں احتجاج کیا گیا، مقامی لوگوں نے بتایا کہ فوج نے رات کے تقریباً 12 بجے کسی اشتعال کے بغیر اُس وقت فائرنگ کی جب عرفان اور ارشاد کسی کام کے لیے گھر سے باہر آرہے تھے، شمالی کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ ضلع میں آج صبح ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں نے قومی شاہراہ پر مظاہرے کئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا، ضلع میں جاری احتجاجی لہر کو ملحقہ علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے بانڈی پورہ اور ملحقہ علاقوں میں سخت سیکورٹی پابندیاں نافذ کی گئي ہیں، تاہم اکثر بستیوں میں لوگ بھارت مخالف نعرے بازی کررہے ہیں، قابل ذکر ہے کشمیر میں سینکڑوں فوجی تنصیبات بستیوں کے بالکل ساتھ ساتھ ہیں اور اکثر دیہات کا راستہ فوجی کیمپوں سے ہوکر گزرتا ہے۔

فوج کو کشمیر میں لامحدود قانونی اختیارات بھی حاصل ہیں، آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ یا افسپا کے تحت فوج محض شک کی بنا پر کسی بھی گھر کو بم سے اُڑا سکتی ہے یا کسی کو گولی مار کر ہلاک کرسکتی ہے، اس قانون کے خاتمہ کے لئے مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعتوں نے پچھلے کئی سال سے سیاسی مطالبات کی مہم چلائی لیکن بھارت کی وزارت دفاع نے صاف انکار کردیا، دو معصوم نوجوانوں کی ہلاک کے خلاف تمام حریت پسند رہنماوں نے لوگوں سے کل کے لئے ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 278226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش