0
Tuesday 2 Jul 2013 13:35

کراچی، فیصل آباد میں جماعة الدعوة شعبہ سوشل میڈیا کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپس کا انعقاد

کراچی، فیصل آباد میں جماعة الدعوة شعبہ سوشل میڈیا کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة شعبہ سوشل میڈیا کے زیر اہتمام کراچی اور فیصل آباد میں سوشل میڈیا ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز، کالجز و یونیورسٹیزکے طلباء نے شرکت کی۔ میڈیا ورکشاپ میں مختلف موضوعات پرپریذینٹیشن دی گئیں اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے صحیح اور غلط استعمال کے بارے میں بتایا گیا اور اس بات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی کہ سوشل میڈیا کو دعوت دین کے لئے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال کراچی میں منعقدہ ورکشاپ سے معروف عالم دین اور جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مولانا یوسف طیبی، شعبہ سوشل میڈیا کے مسئول عبدالرحمان سالار اور آئی ٹی انجینئرز ثاقب مجید اور زین العابدین نے گفتگو کی جبکہ مرکز خیبر فیصل آباد میں فیصل آباد کے زونل امیر مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر معاذ اقبال، عثمان صادق و دیگر نے خطاب کیا۔
 
ورکشاپ میں مقررین کی جانب سے جماعةالدعوة کی سوشل میڈیا میں جاری دعوتی سرگرمیاں، اس میں ایک مسلمان کے کردار، مسلمانوں کے خلاف جاری عالمی سازشیں اور دنیا پر ان کے مرتب شدہ اثرات کے موضوعات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ سوشل میڈیا ورکشاپس میں انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت ضابطہ اخلاق کی پابندی، انٹرنیٹ بلاگنگ کا تعارف اور سوشل میڈیا وار فیئر کے متعلق بتایا گیا۔ فیصل آباد اور کراچی میں ورکشاپس ایک ہی وقت میں منعقد کی گئیں اور کراچی ورکشاپ میں ہونے والے بعض لیکچرز کو ویڈیو لنک کے ذریعے فیصل آباد کی ورکشاپ میں بھی دکھایا گیا۔ شرکاء نے ورکشاپ کے اختتام پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ سوشل میڈیا کو محض وقت گزاری کیلئے نہیں بلکہ اسے دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 278858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش