0
Thursday 10 Jun 2010 11:18

امریکہ ڈرون حملوں کے اصول واضح کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

امریکہ ڈرون حملوں کے اصول واضح کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
 نیویارک:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے حوالے سے اپنے اصول واضح کرے۔خیبر پختونخواہ میں چالیس لاکھ افراد طالبان کے زیر کنڑول علاقوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
ایمنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں کے شہریوں پر پڑنے والے اثرات کی مانٹیرنگ کرے اور ڈرون حملوں میں انسانی و عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کر کے کارروائی کرے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی طالبان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی انسانی اور عالمی قوانین کا احترام کریں۔طالبان رہنما اپنے حامیوں کو شہریوں کے اغواء اور قتل کرنے سے روکیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ گذشتہ برس خیبر پختونخواہ میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں تیرہ سو شہری جاں بحق ہوئے اور چالیس لاکھ شہری طالبان کے زیر کنڑول علاقوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 27999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش