0
Thursday 27 May 2010 22:46

امریکا،روس اور چین میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

امریکا،روس اور چین میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا،روس اورچین میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔سیکرٹری جنرل کلاڈیو کارڈون نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انسانی حقوق کے خود ساختہ عالمی چیمپئن اور طاقتور ممالک انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے نہ صرف خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں بلکہ اپنے اتحادیوں کے دفاع کیلئے پیش پیش ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کا گوانتاناموبے جیل کی بندش کی دوبارہ ڈیڈلائن بھی انسانی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے،عراق اور افغانستان میں بھی امریکا انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔چین نے تبت میں خود مختار صوبے کی تحریک کو کچلا اور اسے عالمی میڈیا میں نہیں آنے دیا۔روس بھی کوہ قاف کی ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو طاقت سے دبانے کی کوشش کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔کئی یورپی ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ میں گزشتہ برس اسرائیلی مظالم کے خلاف سیکورٹی کونسل میں کوئی قدم نہ اٹھانے کی بھی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 26842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش