0
Sunday 7 Jul 2013 23:01

کراچی، مصر میں فوجی بغاوت کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

کراچی، مصر میں فوجی بغاوت کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ مصر میں امریکہ کی ایماء پر فوجی بغاوت نے جمہوری صدر کو عہدے سے ہٹایا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مصر کی سابقہ جمہوری حکومت سے اظہار یکجہتی کی ریلی خطاب میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ وہ محمد مرسی ہی کو مصر کا صدر مانتے ہیں۔ انقلاب کے نام پر ریاست کے بر خلاف کام کیا۔ فوجی بغاوت کے بعد صرف ترکی نے اس فعل کی مخالفت کی جبکہ تمام اسلامی ممالک نے چپ سدھار رکھی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے بھی خطاب کیا اور مصری فوجی اور عدلیہ کے اعلٰی حکام کی تصاویر کو بھی نذر آتش کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے زیراہتمام مصر میں فوجی بغاوت اور صدر مرسی کی حمایت میں یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صدر مرسی کی حمایت اور فوجی آمر کیخلاف نعرے درج تھے۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مرسی جمہوریت کے تمام ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے، مغربی ممالک جمہوریت کے حوالے سے جو رویہ انہوں نے مسلم ممالک سے رواں رکھا ہے، اسے تبدیل کریں حکومت پاکستان مرسی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے بغاوت کیخلاف اپنا بیان جاری کرے اور سفارتی کوششیں کرے، منور حسین کا کہنا تھا کہ صدر مرسی کو فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اقدامات کرنے اور مصر کی تعمیر و ترقی کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، مغرب نہیں چاہتا مضبوط مصر اسرائیل کے ساتھ سخت رویہ رکھے، منور حسن نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام خودار ہیں، ڈریں اس بات سے کہ یہ دیوانے پارلیمنٹ ہاوس میں نہ گھس جائیں، ان کا کہنا تھ کہ امریکہ پاکستان میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے اور حکمراں امریکہ کی وجہ سے طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہے۔
خبر کا کوڈ : 280637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش