0
Wednesday 10 Jul 2013 19:55

بلدیاتی انتخابات کروانا صوبوں کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے، اظہر اقبال حسن

بلدیاتی انتخابات کروانا صوبوں کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے، اظہر اقبال حسن
اسلام ٹائمز۔جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو غریب کے دکھوں کو سمجھتی ہے اور اُن کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی فورٹ منرو میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ تعمیر سیرت کیمپ کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صوبائی نائب امیر و انچارج جنوبی پنجاب چودھری عزیر لطیف نے کی۔ پہلے سیشن سے رائو ظفر اقبال، شیخ عثمان فاروق، ڈاکٹر عمر علی فاروق، حافظ عبدالرئوف، قاری عبدالرحیم، حافظ فیاض احمد، اعجاز احمد صمدانی، کنور محمد صدیق اور نصراللہ ناصر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے اُمراء ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

 اظہر اقبال حسن نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جن لوگوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے مہنگائی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کئے آج وہ اقتدار میں آکر آئیں بائیں شائیں کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ موجودہ حکمران ایک نئے این آر او کے تحت آئے ہیں۔ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے عوامی رائے پر شب خون مار کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کئے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی، با اعتماد، اہل اور دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی آئے گی۔ ملک کے اندر بے پناہ وسائل ہیں لیکن نااہل قیادت کی کرپشن اور بدانتظامی کہ وجہ سے عوام مہنگائی، بد امن، بے روزگاری، بھوک افلاس کا شکار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کروانا صوبوں کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے ملکی تعمیر وترقی اور بنیادی نوعیت کے مسائل کے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 281698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش