0
Wednesday 10 Jul 2013 19:50

15ستمبر سے پہلے بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا، حمزہ شہباز

15ستمبر سے پہلے بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ ن و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ملتان میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا کیونکہ پارٹی کا مستقبل نوجوانوں سے وابسطہ ہے اور چھوٹے کارکنان کو بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کے طور پر سامنے لایا جائے گا تاکہ پارٹی کا مورال بلند ہو جن لوگوں کو ایم این اے، ایم پی ایز ٹکیٹیں دے کر الیکشن میں پارٹی کی طرف سے حصہ لے چکے ہیں انہیں بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں صرف ان لوگوں کو ٹکٹ کا حق دیا جائے گا جن کی خدمات پارٹی کے لئے دستیاب رہی ہوں گی۔ ہم نے پاکستان بھر میں 14رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ضلع لیول پر ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کرے گی جن میں میرے علاوہ وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی کے علاوہ جنوبی پنجاب سے سعود مجید کو شامل کیا گیا 15ستمبر سے پہلے امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔ بلدیاتی الیکشن مسلم لیگ ن کا ثابت ہوگا اس کے لئے ہمیں ڈور ٹو ڈورکام کرنا ہوگا اور ناراض پارٹی ورکروں کو منا کر ایک نیا ولولہ پیدا کرنا ہوگا۔ نئے جذبے سے ہم بلدیاتی الیکشن میں جارہے ہیں اور جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 281710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش