0
Sunday 14 Jul 2013 16:57

ملک بھر میں سیّدہ فاطمۃ الزہرہ (س) کا یومِ وصال عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

ملک بھر میں سیّدہ فاطمۃ الزہرہ (س) کا یومِ وصال عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں سیّدہ فاطمۃ الزہرہ (س)کا یومِ وصال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خاتونِ جنت سیّدہ فاطمۃ الزہرہ (س) کی یاد میں کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ اس سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری نے جامعہ مسجد مدینہ محلہ تالاب خانپور ملتان روڈ لاہور میں سیّدہ فاطمۃ الزہرہ (س) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیّدہ فاطمۃ الزہرہ(س)گلشنِ مصطفی(ص)کا مہکتا پھول ہیں، دخترانِ اسلام حضرت فاطمہ(س) کی زندگی کو مشعلِ راہ بنائیں، عہدِ حاضر کی مسلم خواتین سیّدہ فاطمہ (س)کو آئیڈیل بنا کر دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم خواتین سیّدہ فاطمہ(س) کی محبت کے چراغ اپنے دلوں میں روشن کریں، حضرت فاطمہ(س) تمام قدسی صفات کی حامل اور قناعت کا عظیم پیکر تھیں، عہدِ حاضر کی خواتین سیّدہ فاطمہ (س)کے اندازِ زندگی کو اپنا کر معاشرے کو پرسکون بنا سکتی ہیں اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ حضور نبی کریم (ص) نے سیّدہ فاطمہ (س)کو جنّتی عورتوں کی سردار قرار دیا۔ حضور(ص) نے فرمایا کہ سیّدہ فاطمہ(س) میرے بدن کا حصہ ہے، جس نے فاطمہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔

مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں خاتونِ جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ (ع) کی اولاد سے حضور پاک(ص) کا سلسلۂ نسب جاری ہوا اور تاقیامت جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ حضور نبی کریم(ص) کو اپنی اہل بیت(ع) میں سے سیّدہ فاطمہ(ع)سب سے پیاری تھیں، سیّدہ فاطمہ (ع) تشریف لاتیں تو حضور نبی کریم(ص) اپنی مسند اور مجلس چھوڑ کر ان کا استقبال کیا کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 283021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش