0
Monday 15 Jul 2013 13:19

وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب ملکر پاکستان پر راج کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب ملکر پاکستان پر راج کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب ملکر اس ملک پر راج کر رہے ہیں جبکہ باقی صوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ کے روابط بہت کمزور ہیں۔ وزیراعظم نے ابھی تک سندھ اور خیبر پختونخواہ کا دورہ نہیں کیا کیونکہ یہاں پر ان کی حکومت نہیں ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ یہاں پر ان کا شہنشاہوں جیسا استقبال نہیں ہوگا۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کا بنیادی کردار بہت اہم بن چکا ہے۔ عیش و عشرت میں ڈوبے حکمران نہیں جانتے کہ پاکستان اس وقت کس مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ان کے رویئے سے لگتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ سب بیرونی ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔
 
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاق کے اس رویئے سے نہ صرف صوبوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے صوبوں کا فیڈرل کے اداروں پر سے اعتماد بھی کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دو صوبوں کی جانب توجہ دینے سے ہچکچا رہی ہے۔ وزیراعظم کی توجہ لاہور پر ہے اور لاہور کے چیف منسٹر اسلام آباد کی میٹینگیں اٹینڈ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام صوبوں پر یکساں مہربانی کرکے ہی اپنا امیج بحال کر سکتی ہے۔ ماضی میں ہونے والی کوتاہیوں کے ازالے کے لئے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 283258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش