0
Saturday 20 Jul 2013 00:22

حکومت نے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل کرنیکی درخواست کر دی

حکومت نے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل کرنیکی درخواست کر دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کر دی، الیکشن کمیشن سیکریٹیریٹ کی مخالفت، حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کرینگے، خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حکومت نے صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے الیکشن کمیشن کو موصول خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ ڈے چھ اگست کو رمضان کی ستائیسویں شب ہوگی۔ بیشتر ارکان پارلیمنٹ آخری عشرے کے باعث عمرے اور اعتکاف میں مصروف ہوں گے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت عید کی تیاریوں کے باعث اپنے آبائی حلقوں میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صدارتی انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ارکان کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے شیڈول میں تبدیلی کی جائے، تاہم الیکشن کمیشن سیکریٹیرٹ نے صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدیل کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کرینگے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، ذرائع کے مطابق خط میں صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا جلد انعقاد چاہتی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے اجلاس بلانے کی بھی استدعا کر دی۔
خبر کا کوڈ : 284865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش