0
Sunday 21 Jul 2013 22:29

حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، علامہ عباس کمیلی

حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دمشق میں سیدہ زینب کے روضہ پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولجر بازار میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین کا نام استعمال اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مقدس ہستیوں کے مزارات کو جو لوگ نشانہ بنا رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تکفیریوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور ان سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے دنیا والوں کو ان کے اصل چہروں کو دکھانا ہوگا اور یہ بتانا ہوگا کہ ان کا یہ مکروہ فعل تعلیمات اسلامی کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 285513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش