0
Saturday 27 Jul 2013 13:01

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایساف نے بھی نورستان حملے میں 2 شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ طالبان شدت پسند فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان نے نیٹو کے 15 آئل ٹینکرز کو جلانے اور 5 گارڈزکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کوطالبان ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ فرح میں تیل سے بھرے 15 ٹینکرز کا قافلہ جارہا تھا جس پر طالبان نے حملہ کر دیا۔ حملے میں ٹینکرز کی حفاظت کیلئے قافلے میں شامل 5 سیکےورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ تمام ٹینکرز کو آگ لگا کر جلا دیا گیا۔ مذکورہ ٹینکرز کے ذریعے نےٹو فورسز کو تیل فراہم کیا جارہا تھا۔ دوسری جانب نیٹو کی جانب سے واقعہ بارے ابھی تک کوئی بھی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ مشرقی افغانستان میں موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار نے مارکیٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد خود کو اڑا دیا جس سے طالبان مخالف کمانڈر سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے حملے میں 7 شہری شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا افغان پولیس چیف کے مطابق حملہ آور کا ہدف طالبان مخالف کمانڈر دولت خان تھا اس کے ساتھ اس کے تین باڈی گارڈز اور 3 شہری بھی مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 287263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش