0
Sunday 20 Jun 2010 11:55

ایران میں دھشتگرد گروہ جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں دھشتگرد گروہ جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو  پھانسی دے دی گئی
تہران:ایران کے باغی گروہ جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کی اسلامی انقلابی عدالت کے جاری فیصلے کے تحت ریگی کو آج صبح سولی پر چڑھایا گیا۔عدالت کے جاری بیان کے مطابق ریگی پولیس،فوج اور عام لوگوں کے خلاف مسلح حملوں، قتل،لوٹ مار،اغوا اور اقدام قتل اور دہشت پھیلانے میں ملوث تھا۔ عبدالمالک ریگی کو 79 مختلف جرائم پر سزائے موت دی گئی۔ریگی کو اس سال 23 فروری کو دبئی سے کرغزستان جانے والی فلائٹ سے اتار کر گرفتار کیا گیا تھا۔ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں کافی عرصے سے جاری دھشتگرد کاروائیوں کی کمان سنبھالنے والا عبدالمالک ریگی 1983ءمیں پیدا ہوا تھا۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران میں دھشت گرد گروہ جنداللہ کا سربراہ عبدالمالک ریگی ایران کے مشرقی علاقوں میں مختلف انسان دشمن کارروائیوں میں ملوث تھا۔جس کو ایرانی عدالت کے فیصلے کے بعد پھانسی دیدی گئی۔عدالت کی جانب سے عبدالمالک ریگی پر اسلحہ،ڈکیتی،اغوا، اقدام قتل،پولیس اور فوج اور عام بےگناہ لوگوں پر حملوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق دہتشگرد گروہ کے سرغنے عبدالمالک ریگي کو اس کی دہشتگردانہ کاروائيوں میں شہید ہونے والے افراد کے اھل خانہ سے ملوایا گيا۔اس ملاقات میں دہشتگرد ریگي نے اپنے تشدد آمیز اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اھل خانہ سے معافی مانگي۔
یاد رہے ایرانی انٹلجنس نے دہشتگرد ریگي کو تئيس فروری کو گرفتار کیا تھا۔اسے کرغیزستان جاتے ہوئے ایران کی فضائي حدود میں پکڑا گيا تھا۔عبدالمالک ریگي پر مختلف طرح کے اناسی الزامات لگائے گئے ہیں اور اس کے لئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا گيا ہے۔دہشتگرد عبدالماک ریگی نے امریکہ سے فوجی اور مالی امداد لینے کا اعتراف کیا ہے۔عبدالمالک ریگي کا دہشتگرد گروہ جنداللہ پاکستان میں مقیم ہے،اس گروہ نے دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں سیکڑوں افراد کو شہید کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 28773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش