0
Saturday 3 Aug 2013 23:48
ایرانی صدر کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

رہبر انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق کر دی

رہبر انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام ایک کامیاب دینی جمہوری نظام ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل عوامی حکومت کا تجربہ نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی جمہوریت اور اسلامی جمہوریہ ایران میں عوام تمام مسائل میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ پابندیوں کے دوران ملت ایران اور مسئولین نے گرانقدر تجربات حاصل کئے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ پابندیاں ایسا سبق ہیں جو ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ ملک کی ترقی کے لئے ملک کی داخلی توانائیوں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کی علمی اور سائنسی پیشرفت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے روز جمعہ اہل عالم کو اپنی استقامت سے آگاہ کر دیا اور صیہونی حکومت کے بارے میں اپنا موقف بھی واضح کر دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے حضور منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق کی تقریب میں ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد، منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اسپیکر مجلس شوری اسلامی ڈاکٹر علی لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور ملک کے اعلی سول اور فوجی عھدیدار شریک ہوئے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج نے حکم توثیق پڑھ کرسنایا، جس کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی نے آج سے باضابطہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے گيارھویں صدر کا عہدہ سنبھال لیا، وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 289504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش