0
Sunday 12 Apr 2009 17:02

تھائی لینڈ: ہنگاموں کے بعد آسیان اجلاس ملتوی

تھائی لینڈ: ہنگاموں کے بعد آسیان اجلاس ملتوی
تھائی لینڈ کے ساحلی اور سیاحتی شہر "پتایا" میں آسیان اجلاس شدید ہنگاموں اور مظاہرین کے اجلاس کی جگہ دھاوا بول دینے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔ تھائی حکومت نے پتایا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد کچھ دیر قبل ایمرجنسی اٹھالی ہے۔ تھائی حکّام کا کہنا ہے آسیان رہنماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اجلاس کی جگہ سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
سرخ قمیضوں میں ملبوس ہزاروں مظاہرین سابق تھائی وزیراعظم تھاکشن شناواترا کے حامی تھے اور وہ تھائی وزیر اعظم ابھیسیت ویجا جیوا کو فوج کا کٹھ پتلی وزیر اعظم قرار دے کر ان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اجلاس کے ملتوی ہونے کو مظاہرین نے اپنی کامیابی قراردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 2903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش