0
Wednesday 7 Aug 2013 19:22

کراچی کا حالیہ تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر متحدہ سابقہ ناظم کی سازشی منصوبہ بندیوں کا نتیجہ ہے، خالد حمید

کراچی کا حالیہ تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر متحدہ سابقہ ناظم کی سازشی منصوبہ بندیوں کا نتیجہ ہے، خالد حمید
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی آرگنائز کراچی کمیٹی خالد حمید نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور خواب غفلت میں رہنے کی عادت اتنے بڑے سانحے کا سبب بنی جس میں ہزاروں خاندان سیلاب کی تباہ کاریوں سے نہ صرف متاثر ہوئے بلکہ کئی خاندانوں کے چراغ بھی گل ہوگئے، شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور گٹر کا گندا پانی اب بھی علاقوں میں کھڑا ہے لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رنگ رہی ہے۔ شہری حکومت کی غفلت اور سابقہ حکومتی اتحادی کی کارستانیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ عوام کو فوری حکومتی امداد فراہم کی جائے۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں خالد حمید نے کہا کہ کراچی کا حالیہ تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر متحدہ سابقہ ناظم مصطفیٰ کمال کی سازشی منصوبہ بندیوں کا نتیجہ ہے۔ کراچی کو معاشی طور پر سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔ ڈیم توڑا گیا اور نالوں کا پانی جان بوجھ کر علاقوں میں چھوڑا گیا۔
 
خلاد حمید نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ روز سازشی عناصروں نے شہر میں بدترین ٹریفک جام کرائی تاکہ صورتحال حکومت کے بس سے باہر ہو جائے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوں اور لوگ پریشان ہوں جس کی براہ راست ذمہ داری حکومت پر عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ناقص نکاسی آب پچھلے حکومتی مفاد پرست اتحادیوں کی کوتاہیاں ہیں جن خمیازہ آج معصوم عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اپنے زیر اثر رکھنے کی خواہش تکمیل کرنے کے لئے ایسا سازشی جال بچھایا گیا کہ سندھ حکومت خود متحدہ ناظم کو منظر عام پر لے آئے اور یہ کرپشن کا بازار دوبارہ گرم کر سکیں جبکہ دوسری طرف متحدہ کارندے سیلاب سے متاثرہ گھروں میں ڈکیتی کرنے اور امدار کے نام پر فطرہ، چندہ بٹورنے میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ خصوصاً کراچی سے ان ناسوروں کا خاتمہ کرے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔ بارشوں سے متاثرہ عوام کی ہرممکن امداد کے ساتھ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کا بھی سخت نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 290684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش