0
Monday 5 Aug 2013 16:16

کراچی قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کا مرکز نائن زیرو ہے، شمشاد غوری

کراچی قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کا مرکز نائن زیرو ہے، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ممنون حسین کا بیان کراچی کے عوام کے دل کی آواز ہے۔ متحدہ عسکری ونگ اپنے زیر اثر علاقوں میں سیاسی و مذہبی افراد سمیت پولیس اہلکاروں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہی ہے جس کی بڑی وجہ اپنے عسکری طاقت دیکھا کر وفاقی حکومت میں شمولیت کی خواہش ہے۔ وفاق اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ اگر متحدہ (ن) لیگ میں مفاہمت کی بنیاد رکھی گئی تو عوام کے صبر کا باندھ ٹوٹ جائے گا اور دنیا کی کسی بھی حکومت میں عوامی انقلاب سے ٹکرانے کی صلاحیت نہیں لہذا عوامی توقعات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری نے کہا کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں صرف متحدہ ملوث ہے اور کراچی قتل و غارتگری میں ملوث ان دہشتگردوں کا مرکز نائن زیرو ہے جہاں سے براہ راست لندن احکام آگے بڑھائے جاتے ہیں اور شہر میں دہشتگردی کا سوئچ اسی جگہ سے آن آف کیا جاتا ہے۔
 
شمشاد خان غوری نے کہا کہ کراچی کے تمام حساس ادارے ان حقائق سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن متحدہ کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔حساس ادارے اس بات کو بھی جان لیں کہ ان کی اس وقت کی خاموشی دہشت گردوں سے شراکت داری کے مترادف ہے جس پر عنقریب انھیں عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا پھر جواب طلبی کو اپنی تذلیل نہ سمجھا جائے کیونکہ کراچی کی سڑکوں پر بہنے والا خون جانور کا نہیں معصوم اور بے گناہ انسانوں کا تھا۔ کراچی میں بہنے والے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب دہشت گردوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں حتیٰ کہ پولیس اہلکار بھی متحدہ کی دہشت گردی کا شکار بن رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ ممکنہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متحدہ جیسی دہشت گرد جماعت کو فوری کالعدم قرار دیں۔
خبر کا کوڈ : 289970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش