0
Sunday 11 Aug 2013 01:43

بھارہ کہو واقعہ میں اصل ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی اعلٰی قیادت تھی، خانم سکینہ مہدوی

بھارہ کہو واقعہ میں اصل ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی اعلٰی قیادت تھی، خانم سکینہ مہدوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے بارہ کہو واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملت جعفریہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی میں ریاستی ادارے ملوث ہیں کیونکہ اسلام آباد جیسے حساس مقام پر ان سفاک قاتلوں کی موجودگی خود انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے روز پیش آنے والے اس واقعہ نے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سمیت کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ خانم سکینہ مہدوی نے شبہ ظاہر کیا کہ حملہ کا اصل ٹارگٹ مجلس وحدت مسلمین کی اعلٰی قیادت تھی، شہید امین حسین نے اپنی جان دیکر قوم کو بڑے سانحے سے بچا لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شہید امین حسین کے عزم و ہمت، بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے، خانم سکینہ مہدوی کا کہنا تھا کہ بہت جلد لاہور سے ایم ڈبلیو ایم خواتین ونگ کی طرف سے ایک وفد کوہاٹ جائیگا اور شہید کو خراج تحسین پیش کریگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس قوم میں شہید امین جیسے جذبہ شہادت سے سرشار نوجوان موجود ہوں، وہ قوم کبھی بھی دشمن کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
خبر کا کوڈ : 291329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش