0
Monday 12 Aug 2013 10:25

بھارت کا جہاز بردار 40 ہزار ٹن وزنی بحری جہاز وکرنت تیار

بھارت کا جہاز بردار 40 ہزار ٹن وزنی بحری جہاز وکرنت تیار
اسلام ٹائمز۔ بھارت آج ان پانچ ممالک میں شامل ہوجائے گا جنہوں نے خود جہاز بردار بحری جہاز تیار کیا ہے، چالیس ہزار ٹن وزنی آئی این ایس ’’وکرنت‘‘ بھارت کے شہر کوچن میں لانچ کیا جائے گا، یہ جہاز بردار بحری جہاز کئی تجربوں سے گزرے گا اور اس کو 2018ء میں باقاعدہ طور پر بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا، بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر سے دو روز قبل ہی بھارت نے ایٹمی آبدوز کا ایٹمی ری ایکٹر چلایا تھا، آئی این ایس ’’اریہانت‘‘ پہلی آبدوز ہے جس کو ڈیزائن اور تیار بھارت ہی میں کیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ باضابطہ طور پر ایٹمی ممالک کے بعد بھارت پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی آبدوز تیار کی ہے، واضح رہے کہ پانچ باضابطہ طور پر ایٹمی ممالک میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین شامل ہیں، اریہانت میں ایک سو افراد کا عملہ آسکتا ہے اور یہ زیادہ لمبے عرصے کے لئے زیر آب رہ سکتی ہے جس کے باعث اس کا کھوج لگانا مشکل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 291578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش