0
Monday 5 Aug 2013 09:49

جموں و کشمیر میں بھارت و امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں، امریکی فوج سربراہ کی تجویز

جموں و کشمیر میں بھارت و امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں، امریکی فوج سربراہ کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ بھارتی افواج کے ہاتھوں انسداد ملی ٹینسی کے کامیاب آپریشنوں سے متاثر ہوکر امریکی فوجی سربراہ نے دو ممالک کی فوج کیلئے مشترکہ تربیت کی تجویز پیش کی ہے، امریکی فوجی سربراہ جنرل رے آڈیرنو نے کہا کہ مشکل موسمی اور جغرافیائی حالات بھارتی فوج کے کامیاب ترین انسداد ملی ٹینسی آپریشنوں کے تجربہ سے استفادہ کیلئے مشترکہ تربیت لازمی ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم پہاڑی سلسلوں میں مشترکہ تربیت کرنا پسند کرینگے کیونکہ گزشتہ کئی برسوں میں بھارت نے وہاں جو کچھ سیکھا ہے، ہم بھی اس سے استفادہ کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ مستقبل میں ہم بھی ایسی صورتحال کیلئے تیار رہ سکیں، جنرل آڈیرنو گزشتہ ماہ بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب جنرل بکرم سنگھ کے علاوہ وزیر دفاع سے ملاقات کرنے سمیت فوج کی شمالی کمان واقع ادھمپور جموں کا بھی دورہ کیا تھا، کہا جاتا ہے کہ جنگجو مخالف آپریشنوں میں کامیاب کارکردگی سے متاثر ہوکر آڈیرنو نے کہا ہم بھارتی افواج کے تجربات سے سیکھنا چاہئیں گے کہ کس طرح مشکل موسمی اور جغرافیائی حالات میں دہشت گردوں سے نمٹا جاتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ جموں و کشمیر میں مشترکہ مشقیں کرنا چاہئے جہاں کے جغرافیائی حالات افغانستان جیسے ہیں، تو اس کے جواب میں جنرل آڈیرنو نے کہا کہ وہ اس پہلو پر غور کرینگے، آڈیرنو نے کہا کہ اس میں امریکی کی دلچسپی ہے تاہم اس کے باوجود وہاں چند لوگ بھیج کر دیکھیں گے کہ کس طرح امریکی افواج کو وہاں تربیت دی جاسکتی ہے، انکا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم ایسی مشقیں کرنا پسند کرینگے، ہم کچھ فوجی بھیج دینگے جو وہاں یہ سکھیں گے کہ بھارتی افواج وہاں ایسے حالات میں کس طرح کام اور تربیت کرتی ہے، یہ ابتدائی مشاورت ہے، مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے، انہوں نے بھارت کے ساتھ دور رس تعلقات پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 289810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش