0
Monday 12 Aug 2013 23:52
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کیا جائیگا

ڈرون گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پنجاب میں طالبان کا کوئی بیس کیمپ نہیں، تنویر حسین

ڈرون گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پنجاب میں طالبان کا کوئی بیس کیمپ نہیں، تنویر حسین
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، ہر معاملے ہر سطح پر بات چل رہی ہے۔ شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈرون طیارے بنانے کے ساتھ گرا بھی سکتا ہے، ڈرون حملوں کی پرزور مذمت کرنے کے بعد ان میں کمی آئی ہے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ صرف ڈرون حملے نہیں، اور بھی کئی وجوہات ہیں۔ پنجاب میں طالبان کا کوئی بیس کیمپ موجود نہیں، کوئی گروپ ملوث پایا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، تین برسوں میں لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی لے آئیں گے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے، اس کا احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 291821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش