0
Thursday 15 Aug 2013 04:03

قم المقدسہ، آج ہمیں قربانیاں دے کر شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بچانا ہے، علامہ فخرالدین

قم المقدسہ، آج ہمیں قربانیاں دے کر شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بچانا ہے، علامہ فخرالدین
اسلام ٹائمز۔ ہمارا ملک پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر بنا تھا اُسی پاکستان میں ایک خارجی ٹولہ اسلام کے نام پر معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم (شعبہ قم المقدسہ) کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے(شعبہ قم المقدسہ)کے زیراہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ فخرالدین کا کہنا تھا آج ہمیں قربانیاں دے کر شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بچانا ہے۔ پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا تھا آج اسی ملک میں انسانوں کا قتل عام بھی اسلام (نعرہ تکبیر)کے نام پرہو رہا ہے۔ علامہ فخرالدین نے کہا کہ آج 67واں یوم آزادی ہے لیکن ہمارے حکمران ابھی تک قید میں ہیں۔ کبھی کسی کی غلامی ہوگی توکبھی کسی کے ہاتھوں غلام۔
خبر کا کوڈ : 292634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش