0
Thursday 15 Aug 2013 03:48

قم المقدسہ، شہید قائد (رح)کی زندگی کا مقصد ملک وملت کا استحکام اور عظیم معاشرے کا قیام تھا، علامہ حیدر علی جوادی

قم المقدسہ، شہید قائد (رح)کی زندگی کا مقصد ملک وملت کا استحکام اور عظیم معاشرے کا قیام تھا، علامہ حیدر علی جوادی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوری عالی کے رہنما اور بزرگ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی نے کہا ہے کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحادو وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین (شعبہ قم المقدسہ)کے زیراہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حیدرعلی جوادی نے کہا کہ شہید قائد نے اپنی زندگی میں شیعہ سنی وحدت کے لیے بے مثال کام کیاجو کہ دشمن کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ یہی وجہ تھی کہ شہید قائد کو وقت کے نمرود وفرعون نے راستے سے ہٹا کرایک بار شیعہ سنی کے درمیان نفرت ڈالنا شروع کردی۔ اُنہوں نے کہا کہ شاید لوگ اس بات سے بے خبر ہوں کہ شہید قائد صرف شیعوں کے رہنما اور لیڈرنہیں تھے بلکہ میں کئی ایسے اہلسنت لیڈر تھے جو شہید قائد کی دل سے عزت کرتے تھے اور یہی حال اہلسنت عوام کا تھا۔
خبر کا کوڈ : 292632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش