0
Friday 16 Aug 2013 07:27

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے، انجینئر نوید قمر

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے، انجینئر نوید قمر

اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کا راستہ ترک کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔ بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال اور اسے یوم سیاہ کے طور پر منانا اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیری کسی صورت بھی بھارت کے ساتھ الحاق کے حق میں نہیں ہے۔ گزشتہ 66 برس سے بھارتی افواج نے بندوق کے زور پر کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اگر بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو اسے کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دینا ہو گی۔ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ایک بیان میں انجینئر نوید قمر نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر واقع پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے حالات کو مزید خراب کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو دونوں ممالک کے مابین کشمیر کا تنازع مزید بگاڑ کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر موقع پر بھارت کی طرف سے ہمیشہ جارحانہ انداز اختیار کیا جاتا ہے۔ بھارت اپنے رویے پر نظر ثانی کرے ورنہ امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ انجینئر نوید قمر نے کشمیریوں کی جرات و استقامت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ اہل کشمیر 66 برس سے اپنے منزل کو نہیں بھول سکے۔ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر کشمیریوں کو بھارتی جبر و تسلط سے کامل آزادی دلائے۔

خبر کا کوڈ : 292951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش