0
Saturday 17 Aug 2013 00:02

سیاسی جماعتیں زمینی حقائق کے مطابق عوام کی صحیح رہنمائی کریں، مولانا عبدالواسع

سیاسی جماعتیں زمینی حقائق کے مطابق عوام کی صحیح رہنمائی کریں، مولانا عبدالواسع

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ زمینی حقائق کے مطابق عوام کی صحیح رہنمائی کریں۔ نہ کہ فرسودہ نعروں اور اپنے آقاؤں کے ایجنڈے عوام پر مسلط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وفد کے ہمراہ کلی حبیب زئی میں پیپلزپارٹی کے رہنما بسم اللہ خان کاکڑ سے ان کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہیں این اے 262 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں جمعیت کے امیدوار قاری شیر علی کی حمایت کی دعوت دی۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بلوچستان کے پشتون علاقوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جس میں قوم پرستی کا لبادہ اوڑھے ایک جماعت بنیادی کردار ادا کر رہی ہے اور ان علاقوں کو کشت و خون کی جانب دھکیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ ان کا بنیادی مقصد اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا ہے اور ایسے اقدامات کے ذریعے ان علاقوں میں آپریشن کی راہیں ہموار کرنا ہے،کیونکہ یہ خطہ جمعیت کی کاوشوں کی بدولت اس ناسور سے پاک ہے۔ جس کا کریڈٹ جمعیت اور اس کی اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔ جنہوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جمعیت کے ہوتے ہوئے ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ہمیشہ ان کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔

خبر کا کوڈ : 293189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش