0
Saturday 17 Aug 2013 19:54

مزارات اور مقام مقدسہ کی بے حرمتی اور انکا انہدام ایک کھلی دہشتگردی ہے، سید شاہ حسین کاظمی

مزارات اور مقام مقدسہ کی بے حرمتی اور انکا انہدام ایک کھلی دہشتگردی ہے، سید شاہ حسین کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مزارات اور مقام مقدسہ کی بے حرمتی اور انکا انہدام ایک کھلی دہشتگردی ہے، جس کے خلاف احتجاج کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا فرض ہے۔ 8 شوال 1925 پچھلی صدی کا ایک تاریک ترین دن تھا جس دن خانوادہ رسول اکرم (ص) اور اصحاب رسول اکرم (ص) کے مزارات مقدسہ کو منہدم کیا گیا اور اس افسوس ناک اور درد ناک خبر پر پورے عالم اسلام میں خاص کر ہندوستان کے مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا گیا جو آج تک جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس المودت پاکستان کے مرکزی صدر اور دربار عالیہ حضرت پیر تقی شاہ مشہدی کے سجادہ نشین سید شاہ حسین کاظمی نے 8 شوال کے سلسلہ میں منعقدہ سید شوذب عمران کاظمی کے گھر ایک اجلاس میں کیا۔

اجلاس سے مزید خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولاد رسول اکرم (ص) کو کبھی تلوار اور کبھی زہر سے شہید کیا گیا۔ گزشتہ دنوں میں حضور اکرم (ص) کی نواسی کے مزار کو نشانہ بنایا گیا اس سلسلہ میں بین الاقوامی عدالت اور اقوام متحدہ سے بھی رجوع کیا اور احتجاج کیا گیا۔ تقریبا 1400 سالہ قدیم عہد رسول اکرم (ص) کی نشانیاں چاہے مساجد کی شکل میں ہوں یا مزارات کی شکل میں اور جنیں دیکھ کر رسول اکرم (ص) اور اہلبیت رسول (ص) کی یاد آتی ہو اور قرآن کریم نے ان کی نشانیوں کو شعائراللہ کہا انکا مٹانا یقیناً دشمنی رسول اکرم (ص) پر مبنی ہے۔ جیسے کعبتہ اللہ کسی ایک مسلک کا نہیں ہے بلکہ پورے عالم اسلام کا ہے اسی طرح شعائراللہ جن میں حضور اکرم ؐ کے عہد کی مساجد اور مزارات اور دیگر مقامات مقدسہ ہیں کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ پورے اسلام کے ہیں اور انکی مرمت اور حفاظت بھی پورے عالم اسلام پر فرض ہے۔

اس سلسلہ میں مجلس المودت پاکستان کی طرف سے ایک خط بذریعہ میل عالمی عدالت، اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو ارسال کیا گیا۔ اجلاس میں دربار عالیہ حضرت سید شاہ پیارا کے سجادہ نشین سید قاسم علی شاہ، دربار عالیہ سخی شاہ مزمل کے سجادہ نشین سید سجاد حسین شاہ، دربار عالیہ سید محمد علی شاہ (جھلیاری کلیام ) کے سجادہ نشین سید سجاد حسین کاظمی، دربار عالیہ سائیں سہلی سرکار (مظفر آباد) کے سجادہ نشین سید عابد حسین کاظمی، دربار عالیہ شاہ اللہ دتہ کے سجادہ نشین سید نزاکت حسین شاہ، دربار عالیہ سید نور شاہ مشہدی کے سجادہ نشین سید صدا حسین کاظمی، دربار عالیہ سید مردان علی شاہ مشہدی کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید طیب حسین کاظمی کے علاوہ دیگر مزرات کے سجادہ نشین اور متولیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 293408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش